گورنر رفیق رجوانہ اورسربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکاء اللہ کی ملاقات

گورنر رفیق رجوانہ اورسربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکاء اللہ کی ملاقات

لاہور( نمائندہ خصوصی ) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہاؤس لاہور میں چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم قومی امور اور پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حوالے سے مختلف معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے دُنیا کی عظیم فوج سے ہمیں نوازا ہے جو نہ صرف اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے آگاہ ہے بلک ملک کا دفاع کرنا بھی بخوبی جانتی ہے۔ دریں اثنا، گور نر پنجاب ملک محمد رفیق ر جوانہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کی وفات پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ مخدوم امین فہیم ایک محب وطن پاکستانی اور وضعدار سیاست کے امین تھے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول