نعمت اللہ خان کی مخدوم امین فہیم کے انتقال پر تعزیت

نعمت اللہ خان کی مخدوم امین فہیم کے انتقال پر تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ نے پا کستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ،ہفتے کو جاری اپنے تعزیتی بیان میں نعمت اللہ خان نے کہا مخدوم امین فہیم پاکستان کی سیاست میں اہم مقام رکھتے تھے ،وہ منجھے ہو ئے سیاستدان تھے ان کا پیپلزپارٹی کیلئے سیاسی کردار اہمیت کا حامل رہا ہے ۔ان کی موت سے پیداہو نے والا سیاسی خلا کبھی پر نہیں ہو سکتا ،ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،نعمت اللہ خان نے کہا کہ ہمار ا ایمان ہے کہ ہمیں دنیا میں اللہ تعالی نے بھیجا ہے اور اسی کے حکم پر پلٹ کر واپس جا نا ہے ،اسی حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں آخرت کی تیاری کر نی چاہیے ۔نعمت اللہ خان نے مخدوم امین فہیم کے اہل خانہ سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے مر حوم کی مغفرت، بلند درجات اور تما پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول