عمران خان کا کراچی میں انتخابی مہم خود چلانے کا فیصلہ

عمران خان کا کراچی میں انتخابی مہم خود چلانے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں پہ درپہ شکستوں کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی مہم خود چلانے کی ٹھان لی ہے۔تحریک انصاف ذرائع کے مطابق عمران خان نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں انتخابی مہم خود چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین انتخابات کے اگلے مرحلے میں 28اور29نومبر کو کراچی میں قیام کے دوران 6 اضلاع میں انتخابی ریلیوں کی قیادت کرینگے۔اس حوالے سے عمران خان نے ڈاکٹر عارف علوی اور عمران اسماعیل کو تیاریوں کی ہدایت بھی کردی ہے۔ عمران خان کراچی میں انتخابی جلسوں سے بھی خطاب کرینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ کراچی کے دوران عمران خان کی ذوالفقار مرزا سے بھی ملاقات کا بھی امکان ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول