راولپنڈی،دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس میں ملوث ملزمان جیل روانہ

راولپنڈی،دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس میں ملوث ملزمان جیل روانہ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث کالعدم تنظیم کے کارکن اور افغان باشندے کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزم صابر کو گزشتہ روز سی ٹی ڈی حکام نے عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا اور اس سے قبل ریمانڈ لیا گیا کو ختم ہو رہا ہے عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،ملزم سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے سی ٹی ڈی حکام نے تفتیش شروع کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر