عدلیہ کا مختلف مقدمات میں چالان پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے بچے سے بدفعلی ، مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمات میں چالان پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ آئندہ تاریخ پیشی پر مکمل چالان پیش کیا جائے، گزشتہ روز عدالت نے تھانہ صادق آباد میں درج بچے کو اغوء کرکے اس ے بدفعلی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان مبارک اور عبداللہ کیس کی سماعت شروع کی تو بتایا گیا کہ مقدمہ کا چالان ابھی تک پیش نہیں کیا گیا جبکہ مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عبدالصمد کیس میں بھی چالان پیش نہیں ہوا توعدالت نے دونوں کیسوں میں سی ٹی ڈی حکام اور تھانہ صادق آباد پولیس کو ہدایات دیں کہ مقدمات کا چالان آئندہ تاریخ پیشی پر ہر صورت میں پیش کیا جائے اور سماعت ملتوی کر دی۔