عوام تحریک کارکنا کاہنگامہ آرائی کیس،مزید س ماعت30نومبر تک ملتوی

عوام تحریک کارکنا کاہنگامہ آرائی کیس،مزید س ماعت30نومبر تک ملتوی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر)ڈاکٹر طاہر القادری کی اسلام آباد ایئر پورٹ پر آمد کے موقع پر ہنگامہ آرائی کرنے، امن وامان کی صورت حال کو خراب کرنے والے عوامی تحریک کے کارکنوں کے کیس کی سماعت مزید کارروائی کیلئے 30نومبر تک ملتوی کر دی گئی،گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے تھانہ ایئر پورٹ میں درج عوامی تحریک کے کارکنوں افتخار احمد وغیرہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کی اسلام آباد ایئر پورٹ آمد کے موقع پر ہنگامہ آرائی کی پولیس افسران اور اہلکارروں پر تشدد کرنے کے علاوہ سرکار ی گاڑیوں کو آگ لگائی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر