دومقدمات میں ملوث ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی

دومقدمات میں ملوث ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو میں سرکای وکیل تعینات نہ ہونے کے باعث دو مقدمات میں ملوث ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت نہ ہو سکی، عدالت نے گزشتہ روز تھانہ روات میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم شادی خان اور تھانہ مری میں درج دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان پیر عظمت وغیرہ کی جانب سے دائر درخواست ضمانتوں پر سماعت شروع کی تو بتایا کہ ابھی تک سرکاری وکیل کی تعیناتی نہیں ہو ئی جس پر عدالت نے سماعت23نومبر تک ملتوی کر دی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر