باجوڑ سے ممبر قومی اسمبلی شہاب الدین نے استعفیٰ واپس لے لیا

باجوڑ سے ممبر قومی اسمبلی شہاب الدین نے استعفیٰ واپس لے لیا

پشاور( پاکستان نیوز)وزیراعظم کے مشیروفاٹا کے کوارڈنیٹرانجینئرامیرمقام کی قیادت میں ممبرقومی اسمبلی شہاب الدین خان کااستعفیٰ واپس لینے کے حوالے سے اسلام آبادکے مقامی ہوٹل میں جرگے کاانعقادکیاگیا،انجینئرامیرمقام کی قیادتی جرگہ میں ممبرقومی اسمبلی شہاب الدین خان نے استعفیٰ واپس لے لیا۔اس موقع پرممبرقومی اسمبلی شہاب الدین خان سمیت مسلم لیگ(ن)کے دیگر سینئررہنما ملک جہانزیب خان،سابق وفاقی وزیرعالمزیب خان،غالب خان وزیرایم این اے،ڈاکٹرعباداللہ ایم این اے،رشادخان ایم پی اے،طاہرہ بخاری ایم این اے،شیرازخان ایم پی اے،نوابزادہ ولی محمدایم پی اے،ڈسٹرکٹ ناظم سوات محمدعلی شاہ،خیبرپختونخوااور فاٹا کے تما ڈسٹرکٹ صدوروجنرل سیکرٹریزاورپارٹی کے سینئررہنماؤں نے شرکت کی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے وعدہ کیاہے کہ شہاب الدین خان کے تمام جائزتحفظات بہت جلددور کردیئے جائینگے ۔انہوں نے کہاکہ زلزلہ سے لیکر گزشتہ ہفتے تک وزیراعظم نے متاثرین کوریلیف کی فراہمی اوردادرسی کیلئے 5دفعہ دورے کئے اورامدادسرگرمیوں کاخودجائزہ لیتے رہے جس پروزیراعظم کے بے حدمشکورہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں متفق ومتحدہیں تاہم رائے سے اختلاف رکھناجمہوریت کاحسن ہے اوریہ صرف پاکستان مسلم لیگ(ن)کایہ وطیرہ رہاہے کہ کارکن ہمیشہ اپنے قائدین کے سامنے تحفظات کااظہارکرتے ہیں اورقائدین ازالے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرتے۔یادرہے کہ شہاب الدین خان گزشتہ روزپارلیمنٹ کے فلورپرتقریرکرتے ہوئے اپنے تحفظات بیان کئے تھے جس میںFCR کاخاتمہ،فاٹاکی آئینی حیثیت ،باجوڑکے انتظامیہ کے رویے اورزلزلہ میں انتظامیہ کی ناقص کارکردگی شامل ہیں،بعدازاں قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ فاٹاکے کوارڈنیٹرانجینئرامیرمقام کوپیش کی تھی اورفیصلہ کیاتھااگراستعفیٰ کواتوارکے دن تک آگے نہیں پہنچایا تووہ پیرکے دن اجلاس میں اپنااستعفیٰ قومی اسمبلی کے سپیکرکے حوالے کرینگے جسکے ساتھ دوسرے ارکان پارلیمنٹ بھی استعفیٰ پیش کرنے والے تھے۔شہاب الدین خان نے کہاکہ اگرتاہم تحفظات دورنہ ہوئے تودوبارہ استعفیٰ دونگااوراستعفیٰ دینے کے بعدبھی مسلم لیگی کارکن کی حیثیت سے کام کرتارہونگا۔ شہاب الدین ایم این اے نے مزیدجرگے کوبتایاکہ صوبہ خیبرپختونخوااورفاٹامیں پارٹی کی ساکھ کومستحکم اورقائم رکھنے میں انجینئرمقام کاکلیدی کردارہے تاہم انکی قیادت میں جرگے انکی رائے سے اختلاف نہیں کرسکتا۔

مزید : پشاورصفحہ اول