عالمی استعماری قوتوں کی نظر یں پاکستان کے وسائل پر ہیں ،عبدالغفور حیدری

عالمی استعماری قوتوں کی نظر یں پاکستان کے وسائل پر ہیں ،عبدالغفور حیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ) سینٹ کے ڈپٹی چےئرمین اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عالمی استعماری قوتوں کی نظریں پاکستان کے وسائل پر لگی ہوئی ہے ۔مسلم امہ نے فرانس میں دہشت گردی کی بھر پو ر مذمت کرکے انسان دوستی کا بھر پو ر ثبوت دیا مگر مسلمانوں کے قتل عام پرمغربی طاقتوں نے دوہرا معیار اپنایا ۔عدل و انصاف قائم کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ وہ چارسدہ میں پیغام جمعیت کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ کانفرنس سے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان ، مولانا راحت حسین ،سابق ایم پی ایز مولانا محمد ادریس ، مولانا مثمر شاہ ، تحصیل نائب ناظم ڈاکٹر الطاف ،ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان ،جنرل سیکرٹری پیر مفتی گو ہر علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ ولی خان اور بھٹو کی موجودگی میں مولانا مفتی محمود نے قومی اسمبلی سے 1973کا متفقہ آئین پاس کیا جبکہ 1974میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیکر ایک بڑے فتنے کی جڑ کاٹ دی ۔ پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی اسلامی مملکت بنانے کیلئے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام اسمبلی کے اندر اور باہر اکابرین کے نقش قدم پر چل کر عملی کو ششیں کر رہے ہیں ۔ جمعیت علمائے اسلام نے جمہوریت اور پارلیمنٹ کو لاحق خطرات ختم کرنے میں کلیدی کر دار ادا کرکے ملک کو افراتفری سے بچایا ۔ انہوں نے کہاکہ پاک چین کوریڈور منصوبہ میں ممکنہ تبدیلیوں کے خلاف جمعیت علمائے اسلام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہو گی ۔ آج پاکستان میں مدارس کو شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے مگر ایسی طاقتیں یاد رکھیں کہ جے یو آئی کے ہو تے ہوئے دینی مدارس کو کوئی میلی نظر سے نہیں دیکھ سکتا ۔ دینی مدارس اسلام کے مضبو ط قلعے ہیں اور دینی مدارس اور اسلام کیلئے جمعیت کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی استعماری قوتوں کی نظریں پاکستان کے وسائل پر لگی ہوئی ہے ۔مسلم امہ نے فرانس میں دہشت گردی کی بھر پو ر مذمت کرکے انسان دوستی کا بھر پو ر ثبوت دیا مگر مسلمانوں کے قتل عام پرمغربی طاقتوں نے دوہرا معیار اپنایا ہے ۔دنیا میں عدل و انصاف قائم کئے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا ۔امریکہ اور اس کے حواریوں نے مسلم ریاستوں میں آگ و خون کا بازار گرم کیا ہے اور ان کے وسائل پر قبضے کے درپے ہیں ۔ خواتین ،بچوں اوربوڑھوں پر بمباری کی جا رہی ہے مگر دنیا اس پر خاموش ہے۔