شانگلہ ،زلزلہ متاثرین کے صبر کا پیمانہ لبریز ،سڑکوں پر نکل آئے
پورن (نمائندہ پاکستان) شانگلہ زلزلہ متاثرین پھٹ پڑے متاثرین حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے الپوری چوک میں احتجاجی دھرنا پانچ گھنٹے تک شاہراہ کو ہرقسم ٹریفک کے لئے بند رکھا شانگلہ زلزلہ متاثرین اب تک بے یارومددگار حکومتی مشینری ناکام ہوچکی ہے سروے پرسروے جاری ہے پٹواری سروے مسترد کرنے کے بعد پاک آرمی کے سروے پر عمل نہیں کیا جارہاہے متاثرین اگر حکمران اسمانی فرشتوں سے کرنے والے ہیں تو وہ بھی بھیج دیں لیکن متاثرین زلزلہ کو ان کا قانونی حق دیا جائے متاثرین زلزلہ سے شانگلہ کے اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل سدیدالرحمن اور دوسرے منتخب نمائندوں کا خطاب شانگلہ کے زلزلہ متاثرین نے آج ہزاروں کی تعداد میں نکل کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر چوک الپوری میں مقامی انتظامیہ اور حکمرانوں کے خلاف دھرنا دیا مقامی انتظامیہ کی نااہلی پر سخت تنقید کردی گئی اور حکمرانوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ شانگلہ کے مستحق زلزلہ زدگان کو اب تک نہ امدادی ریلیف ملی اور نہ ہی انکی نقصانات کا حکومتی معاوضہ دیا جارہا ہے اُلٹا غریب لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے اگر کسی نے غلط سروے کی ہے تو سرکاری مشینری کے خلاف کاروائی ہونی چاہیئے صرف غریب عوام کو ہراساں نہ کیا جائے کسی نے غلط چیک اگرلیا ہے تو حکومتی سروے ٹیم بھی برابر کے قانونی کاروائی کے حقدار ہے شانگلہ کا موسم انتہائی سرد ہوتا جارہا ہے برفباری کا موسم نے زلزلہ زدگان کے سروں پر موت کے سائے منڈلائے جارہے ہیں اور حکمران بے فکر ہوکر خواب خرگوش میں سوئے ہوئے ہیں ان کو زلزلہ متاثرین کی فکر نہیں پانچ گھنٹے کی طویل احتجاجی دھرنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر الپوری نے زلزلہ متاثرین کو مطالبات کی یقین دھانی کروائی جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔
