قوموں نے ہمیشہ تعلیم کے ذریعے ترقی کی ‘ چوہدری اعجاز شفیع
خان پور(تحصیل رپورٹر)ممبرپنجاب اسمبلی چوہدری محمداعجازشفیع سیٹلائٹ ٹاؤن میں میاں طارق جاویداورمیاں شاہدانجم کی طرف سے منعقدہ کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں نے ہمیشہ تعلیم کے ذریعے ترقی کی ہے ،اورجب تک نئی نسل کو تعلیم سے آراستہ نہیں کیا جائے گا کسی قسم کی (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )
ترقی سے کوئی فائدہ نہیں،وہ سیٹلائٹ ٹاؤن سے امیدواربرائے جنرل کونسلروارڈنمبر5اوروارڈنمبر24میں میاں طارق جاوید اورمیاں شاہدانجم کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ایک کارنرمیٹنگ سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہ1978کے بعدپہلی مرتبہ خان پورکا سیوریج سسٹم تبدیل ہورہا ہے جس کے حوالے سے60فیصدکام مکمل ہوچکا ہے،اور40فیصدکام مکمل ہونے کے بعدخان پورکی سڑکوں کو کارپٹ روڈزمیں تبدیل کردیا جائے گا۔انہوں نے اس موقع پر سیٹلائٹ ٹاؤن ایکس اوروائی بلاک میں واقع سکول کی اپ گریڈیشن کا بھی اعلان کیا ،انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خان پور کو 120بیڈکے ہسپتال میں تبدیل کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ میاں طارق جاویداورمیاں شاہدانجم جیسے کارکن کسی بھی جماعت کا سرمایہ ہوتے ہیں۔اس موقع پر میاں طارق جاوید،میاں شاہدانجم،نعیم قریشی،ندیم اقبال رحمانی ،قاری حنیف،چوہدری رؤف،ودیگرنے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ابوعابدشفیع محمد،چوہدری رفیق سیفی،چوہدری حنیف،جاویداقبال،حاجی سیف اللہ صراف،چوہدری لطیف،چوہدری زاہد ،ملک بشیر،سیٹھ سلام ،افضل صراف ،مرزاانیس،سعید،فاروق،چوہدری وسیم ،چوہدری حشمت علی،چوہدری احسن لطیف،چوہدری عبدالقیوم ،حاجی خان محمد،چوہدری لیاقت علی،محمداسماعیل راجپوت ،ندیم اقبال رحمانی ودیگرسینکڑوں افرادموجود تھے۔
