امین فہیم کے انتقال سے ملک مدبر سیاستدان سے محروم ہوگیا،پی پی حلقے
ملتان ،وہاڑی،سلطان کالونی،میلسی ،رحیمیار خان،احمد پور شرقیہ،بہاولپور،جھوک اترا(خصوصی رپورٹر228نمائندگان )مخدوم امین فہیم نے آمرانہ ادوار کا بہادری سے مقابلہ کیا قوم (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
روادار سیاستدان سے محروم ہوگئی ان خیالات کا اظہار ملتان سمیت جنوبی پنجاب سے پیپلزپارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے انکے انتقال پر اپنے رد عمل میں کیا اس سلسلے میں آل پاکستان مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات اختر بھٹہ نے کہا ہے کہ مخدوم امین فہیم کی سیاسی ،دینی و سماجی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا وہ پیپلز پارٹی کے بانی رہنماؤں شہید ذوالفقار علی بھٹو ،شہید بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے جنہوں نے ملک و قوم کی بقا ء کے لئے ساری زندگی جدوجہد کی۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصیکے مطابقپیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مخد وم امین فہیم کی وفات سے پیداہونے والا خلاء صدیوں بعد بھی پرُ نہیں ہو سکے گا انکی خدمات پارٹی کے لیے صد یوں یادرکھی جا ئے گی انکی وفات پر انکے اہل خانہ وپسما ند گان کے لیے صبروجمیل کی دُعا کر تے ہیں ان خیالات کااظہارپیپلز پارٹی کے رہنماؤں راؤ محمد مصطفی ، با با محمدیعقوب لنگاہ ، رضوان قریشی ، میاں محمداکبر، ساگر گلِ ، ڈاکٹر تصور حسین سیال ، احمد رمضان لنگاہ ، محمد حسین لنگاہ ودیگر نے اپنے الگ الگ تعز یتی بیان میں کیا۔سلطان کالونی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے قابل فخرلیڈر مخدوم امین فیہم کی وفات پر بہت افسوس ہوا ہے بہت ساری ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں سابق ایم پی اے چوہدری احسان الحق نولاٹیہ کا پریس کلب سلطان کالونی میں یوسی 23کے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کے ہمراہ تعزیتی اجلاس مرحوم کے لیے دعا بھی کروائی۔میلسی سے نامہ نگار کے مطابقپیپلز پارٹی کے جنوبی پنجاب کے نائب صدر و سابق ممبر قومی اسمبلی خان محمود حیات خان عرف ٹوچی خان نے کہا کہ مخدوم امین فہیم پارٹی کا وہ سرمایہ تھے جن کا خلاء کسی صورت بھی مکمل کیا جا سکتا ،انہوں نے جہاں پارٹی کی خدمات سر انجام دی وہیں اس موقع پر چوہدری محمد بلال ،چوہدری عطاء محمد ،شیخ عبدالجبار ،ملک حاجی محمد جمیل ،جنرل کونسلر عزیز الرحمن سونا، سیمت کثیر تعداد میں کارکن موجود تھے۔رحیم یار خان سیبیورو رپورٹ کے مطابقپاکستان پیپلز پارٹی پیٹریاٹ کے صدرو سابق وفاقی وزیر، سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم امین فہیم کی وفات سے ملک قوم ایک منجھے ہوئے، روا دار سینئر سیاستدان سے محروم ہو گئی ہے۔ان خیا لات اظہار گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا ،علامہ محمد قاسم شاہ ،سجادہ نشین شاہ آباد شریف پیر سید محمد فاروق شاہ القادری، علامہ حسین احمد سعیدی، خواجہ محمد ناصر رحمانی،مکدوم نزاکت حسین ہاشمی،جام منظور احمد گانگا، جام فضل احمد گانگا، حبیب اللہ خیال ،ملک رازق ڈرگھ نے گانگا ادبی اکیڈمی کے تعزیتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔احمدپورشرقیہ سے نامہ نگارکے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ ساتھی مخدوم سید امین فہیم کے انتقال پر پی پی پی سے تعلق رکھنے والے طارق محمودقادری‘ خالد محمود قادری‘ چوہدری محمد اشرف‘ محمد خالد چوھان‘ محمد آصف مسعود‘ مقدسہ اُم البنین‘ کوثر پروین‘ کوثر ممتاز‘ سید اعجاز حسین بخاری ایڈووکیٹ‘ رانا محمد نثار احمد‘ اقبال حسین آزاد‘ ضلعی جنرل سیکریٹری محمد علی احسن‘ معین اسد‘ الیاس رضا بھٹہ‘ چوہدری محمد شکیل‘ چوہدری محمد جاوید‘ محمد اکبر بارکزئی‘ سید جعفر حسین ‘ خادم حسین سیال ‘ ماسٹر ایوب شاہ‘ سید غلام مرتضیٰ بخاری‘ ذوالفقار علی بھٹی‘ حبیب چوھان‘ مولوی روشن دین‘ و دیگر نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم امین فہیم کی موت نے آج محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی یاد تازہ کردی ہے۔ بہاولپور سیبیورورپورٹ کے مطابق سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان خان محمدحسین آزاد ایڈوکیٹ‘ پیپلز لیبر بیورو کے ڈویژنل صدر صادق علی نوشاد ‘نے کہا ہے کہ مخدوم امین فہیم نے آمریت کے دو ادوار کا بہادری سے مقابلہ کیا وہ جہاں جاتے لوگوں کے رویے خود بخود مثبت ہوجاتے ۔ ضیاء الحق اور پرویز مشرف کی آمریت کا امین فہیم نے بہادری سے مقابلہ کیا۔جھوک اُترا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق آج ہمارے ملک کی ایک عظیم شخصیت ہم سے بچھڑ گئی ہمیں بہت بڑا صدمہ ہوا ہے پیپلز پارٹی کا بہت بڑا سرمایہ تھا وہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا حقیقی بھائی تھا اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرن کا صدر تھا اور قائد حسب اختلاف تھا تمام سیاسی جماعتیں ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارکے سیف اللہ خان سدوزئی، شیخ عبدالغفار عرف گنجا ، شیخ ا قبال ، سرائیکستان قومی اتحاد کے فیض کریم بھٹی، اور حاجی عبدالغفورخان لغاری، سینئر رہنما شہر یار خان تالپور، مصطفی خان تالپور، مخدوم حق نواز، پاکستانی سرائیکی پارٹی کے حاجی اللہ وسایا لنگاہ، ضلعی سیکرٹری سردار امجد خان لنڈ ، غلام عباس خان گورچانی، اور ممتاز احمد فریدینے اپنے بیان میں کہا۔
