کسی کو تصویر لگانے کی اجازت دی نہ حمایت کا اعلان کیا ہے، پیر آف بارو شریف قاری عاشق حسین باروی

کسی کو تصویر لگانے کی اجازت دی نہ حمایت کا اعلان کیا ہے، پیر آف بارو شریف قاری ...

لیہ(نامہ نگار )پیر آف آستانہ عالیہ پیر باروشریف کے حضرت صاحبزادہ قاری عاشق(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

حسین باروی نے چوبارہ ،گڑھ موڑ اور نواں کوٹ میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے بعض امیدواران کی جانب سے پوسٹر زو پینافلیکس پر انکی تصویر شائع کرنے اور حمایت کے اعلان پر شدید برہمی اور لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہ ہے اور نہ ہی کسی امیدوار کو ہماری تصویر لگانے اور حمایت کے اعلانات کی اجازت ہے ۔انہوں نے کہا ہم نے اپنے مریدین و معتقدین کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں مسلک اہل سنت بریلوی اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی ؒ سے وابستگی رکھنے والے امیدواران کو ووٹ دیں اور جھوٹے ،مفاد پرست اور ابن الوقت بد عقیدہ لوگوں سے دور رہیں اور ان سے کوئی تعلق یا محبت قائم نہ کریں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر