بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے کی جنگ ملتان میں لڑی جائے گی،شاہ محمود

بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے کی جنگ ملتان میں لڑی جائے گی،شاہ محمود

ملتان (خصوصی رپورٹر)نیشنل آرگنائز پاکستان تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 2013 ء کے الیکشن کے بعد بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں بھی تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ، مسلم لیگ ن گذشتہ الیکشن کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی ملتان سے ایک سیٹ بھی نہیں جیت (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

سکے گی ، بلدیاتی الیکشن کیلئے تحریک انصاف کے پاس تجربہ موجود نہیں تھا لیکن تیسرے مرحلے میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کرکے یہ ثابت کردے گی کہ پی ٹی آئی ہی ملک کی واحد عوامی جماعت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یونین کونسل نمبر 24 اورنگزیب روڈ پر انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم پی اے جاوید اختر انصاری ،امیدوار برائے چےئرمین حاجی محمد صدیق عرف فوجی نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے عوام کو صرف سہانے جھوٹے خواب دیکھا رہی ہے ، معیشت ابتری کی جانب گامزن ہے اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے صورتحال یہ ہے کہ حکمران اپنے کمیشن کے چکر میں میٹرو اور دیگر انفراسٹرکچر بنا رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف گراس روٹ لیول پر کام کر رہی ہے اس لئے عوام کے تمام مسائل ہمارے علم میں ہیں۔ آئندہ جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کامیابی کے بعد تمام مسائل کے حل کیلئے اپنی جان لڑا دے گی.

مزید : ملتان صفحہ آخر