وزیراعظم کا ملک کو لبرل بنانے کا بیان ‘ دستور سے انحراف ہے ‘ مولانا زبیر صدیقی

وزیراعظم کا ملک کو لبرل بنانے کا بیان ‘ دستور سے انحراف ہے ‘ مولانا زبیر ...

بہاولپور ( بیورورپورٹ)وفاق المدارس جنوبی پنجاب کے ناظم مولانا زبیر احمد صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا پاکستان کو لبرل بنانے کا بیان آئین پاکستان اور دستور پاکستان سے انحراف ہیں میاں نواز شریف فوری طور پر اپنا بیان واپس لیں کیونکہ ان کے اس بیان سے 20 کروڑ (بقیہ نمبر130صفحہ12پر )

پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی ہیں وہ جامعہ صدیقیہ کراچی موڑ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر مسؤل وفاق المدارس بہاولپورمفتی مظہر اسعدی،جمعیت علماء اسلام بہاولپورکے سرپرست قاری غلام یاسین صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھے مولانا زبیر احمد صدیقی نے کہا کہ دنیا میں دو تہذیبوں دو نظریوں کو تصادم کی طرف لے جایا جا رہا ہے جس میں امریکہ اور مغربی ممالک اسلام دشمنی میں اس قدر آگے آگئے ہیں مسلمانوں اور اسلام کے خلاف نظریاتی اور عسکری جنگ چھیڑ کر مسلمانوں کو شدت پسندی کی طرف دھکیلنے کی کی کوشش کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے مدارس کو ٹارگٹ بنایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے وفاق المدارس نے تحفظ مدارس پلان کا اعلان کیا ہے جس میں پہلے مرحلے میں بہاولپور،ڈی جی خان اور ملتان ڈویژن کے ہزاروں مدارس کا اجتماع 26 نومبر کو جامعہ صدیقیہ بہاولپورمیں منعقد ہوگا ۔ 20 مارچ 2016 کو مینار پاکستان لاہور میں مدارس کی قوت کے اظہار کے لیے مقصد پاکستان اجتماع منعقد ہوگا جس میں وفاق المدارس اپنی قوت دنیا کو دیکھائے گی۔ وفاق المدارس جنوبی پنجاب کے زیراہتمام تحفظ مدارس کے حوالہ سے اجتماع عام 26 نومبرکوبہاول پورمیں ہوگا ان خیالات کااظہار ناظم جنوبی پنجاب وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانازبیراحمدصدیقی نے جامعہ صدیقہ قطعہ العمارا موڑ برانچ میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسؤل وفاق المدارس العربیہ پاکستان وسیکریٹری جنرل جے یوآئی پنجاب مفتی محمدمظہراسعدی‘ مہتمم جامعہ صدیقہ قاری غلام یسین صدیقی‘ ترجمان وفاق ا لمدارس بہاول پور قاری محمداسلم ‘ قاری غلام مصطفی شاہد‘ قاری محمدسہیل صدیقی‘ مولانااسعدمحمدمظہراسعدی ودیگرشریک تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر