نجی کالجز کی رجسٹریشن سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کردی گئی

نجی کالجز کی رجسٹریشن سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کردی گئی

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب نے سرکاری ونجی سکولوں اورکالجوں کے حفاظتی انتظامات بارے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے اضلاع کی ضلعی حکومتوں سے تفصیلات دوبارہ طلب کرلی ہیں جس کے لیے تعلیمی اداروں کوپرفارمہ بھی جاری کیاگیاہے احکامات میں کہاگیاہے کہ سکولوں اورکالجوں میں سی سی ٹی وی کیمرے، دیواروں کی اونچائی،سیکورٹی گارڈز، اساتذہ اورطالب علموں کی تعداداوران کے مکمل کوائف جمع کرکے فوری ارسال کیے جائیں ۔ دریں اثناء حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرمیں نجی کالجزکی رجسٹریشن(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کے لیے پہلے سیکورٹی کلےئرنس کی شرط عائدکردی اس سلسلہ میں سیکورٹی کلےئرنس فارم بھی جاری کردیاگیاہے ذرائع کے مطابق صوبہ بھرکے نجی کالجزکوسیکورٹی کلےئرنس حاصل کرناضروری ہوگی ڈی پی آئی کالجزپنجاب کی طرف سے تمام اضلاع کے ڈائریکٹرکالجزکواحکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر