وزیراعظم نے سابق صوبائی وزیر عرفان ڈاہا کی جانب سے خانیوال کے مسائل پرمشتمل مطالبات گو ل کردیئے

وزیراعظم نے سابق صوبائی وزیر عرفان ڈاہا کی جانب سے خانیوال کے مسائل پرمشتمل ...

خانیوال(نمائندہ پاکستان)سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان احمد ڈاہا نے خانیوال کے سلگتے مسائل کے حل کے لئے وزیراعظم کے سامنے(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

مطالبات کی طویل فہرست رکھ ،وزیراعظم نے مطالبات کوگول کردیا،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز شام کوٹ میں وزیراعظم میاں نواز شریف خانیوال ملتان موٹروے کے ایم 4کے افتتاح کے لئے آئے تو اس موقع پر سابق صوبائی وزیرحاجی عرفان احمد خان ڈاہا نے اپنی تقریر میں خانیوال کے لئے یونیورسٹی،میٹرو بس سروس، زرعی کالج،سیوریج،سوئی گیس،بجلی اور دیگر منصوبوں کا مطالبہ کیا تو میاں نواز شریف اپنی تقریر میں واضح اعلان گول کرگئے اور انہو ں نے کہاکہ وہ حاجی عرفان ڈہا اور دیگر ارکان اسمبلی کے ساتھ مل کر خانیوال کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا لائحہ عمل تیار کریں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر