میاں چنوں، ہارنے والے امیدوار کے حامیوں کا مخالفین کے گھر دھاوا، 6زخمی
میاں چنوں ، محسن وال (نامہ نگار ) نواحی گاؤں 14ایٹ اے آر یوسی 50کے پی ٹی آئی کے چیئرمین کے امیدوار یسین گجر کے حامیوں جو کہ الیکشن میں مخالف ن لیگ کے امیدوار نعیم شاہ کھگہ سے ہار گیا تھا کے حامیوں نے گزشتہ رات جیتنے والے امیدوار کے حامی نذر حسین شیخ کے گھر پر دھاوا بول دیا جس (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
کے نتیجے میں فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار سے دو خواتین نجمہ بی بی ،کبری بی بی ،بارہ سالہ لڑکا حمزہ ،وسیم اکرم نذر حسین فضل دین اور شور سن کر بچانے کے لئے آنے والے چوہدری منظور حسین شدید زخمی ہو گئے ۔پولیس تھانہ تلمبہ نے پندرہ نامزد اور دس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے سات ملزمان جن میں بلدیہ میاں چنوں کا بلڈنگ انسپکٹر محمود گجر بھی شامل ہے کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا اور باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہے ۔
