لودھراں ضمنی الیکشن ‘جہانگیر ترین نے فوج کی تعیناتی کیلئے درخواست دیدی
لودھراں ( نما ئند ہ پا کستا ن) پاکستان تحریک انصاف کے سینٹرل آرگنائزر جہانگیر خان ترین نے حلقہ این اے 154لودھراں میں ہونے الے ضمنی الیکشن میں فوج کی تعیناتی کے لئے الیکشن کمیشن(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
کودرخواست دے دی ہے۔چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں جہانگیر خان ترین نے مطالبہ کیا ہے کہ حلقے میں صاف ،شفاف اور پرامن الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے این اے 154کے ضمنی الیکشن میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے ۔ جس طرح این اے 122میں فوج تعینات کی گئی اسی طرح این اے 154کے ضمنی الیکشن میں بھی پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات کی جائے تاکہ ن لیگ کی دھاندلی کا راستہ روکا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ لودھراں ایک دیہی علاقہ ہے یہاں لوگوں کو خوف زردہ کرکے اپنی مرضی سے ووٹ ڈلوائے جاتے ہیں ۔ہم اس لئے فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کررہے ہیں تاکہ لوگو ں کو تحفظ دیا جاسکے اور لوگ اپنا حق رائے دہی صحیح طریقے سے استعمال کرسکیں۔ دریں اثناء گزشتہ روز جہانگیر خان ترین کی طرف سے ان کے پولیٹیکل سیکریٹری عمران شاہ نے لودھراں کے مختلف علاقوں کے 4معذور افراد کو وہیل چیئرز عطیہ کیں۔ جن افراد کو وہیل چیئرز عطیہ کی گئیں ان میں ڈیرہ جنڈ کے رہائشی محمد اجمل ، خان واہ گھلواں کے رہائشی محمد شاہد ،محلہ فیض آباد کے رہائشی محمد ارشد، اور ٹھکر والا کے رہائشی محمد دلاور شامل ہیں ۔ اس موقع پر جہانگیر خان ترین کے پولیٹیکل سیکریٹری عمران شاہ ،لیگل ایڈوائزرز ساجد انعام طور ، چوہدری محمد قدیر ، رہنما تحریک انصاف یوسف رضا ہاشمی ، سید اظہر بخاری ،محمد مدنی بھی موجود تھے۔