بٹ خیلہ ،100 گرام ہیروئن برآمد ،ملزم گرفتار
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈ میں لیویز اہلکاروں کی کاروائی سے سوگرام ہیروئن برامد ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مالاکنڈلیویز کے ڈی ایس بی اہلکاروں کے اطلاع پرمالاکنڈلیویز فورس تھانہ کوپرکے اہلکاروں نے موٹرکارنمبرRIP.5590کے تلاشی کے دوران ملزم ارباب ولدزہراب خان سکنہ اکرم خان کلے شیرگڑھ کے قبضے سے سوگرام ہیروئن برامد کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔
