مٹھن کوٹ، عوامی راج پارٹی کا دفتر کھلتے ہی روایتی سیاستدانوں میں ہلچل

مٹھن کوٹ، عوامی راج پارٹی کا دفتر کھلتے ہی روایتی سیاستدانوں میں ہلچل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹھن کوٹ (نامہ نگار) گزشتہ دنوں مزدور لیڈر جمشید دستی نے کوٹ مٹھن سے فری(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
بس سروس کا افتتا ح کیا بعد میں آزاد امیدوار برائے جنرل کونسلر اے ڈی عامرتھہیم کے الیکشن کیمپ آفس جا کر عوامی راج پارٹی کے دفتر کا افتتاح کیا ،اور عوامی راج پارٹی کی بنیاد رکھی جس کے بعد ضلع بھر کے پردھان سیاستدانوں میں کھلبلی مچ گئی ۔ کوٹ مٹھن کے گیارہ وارڈ میں صرف وارڈ نمبر 9 میں سیاسی گہما گہمی سے سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ صرف مڈل مین اور عوام دوست نمائندوں کو سیاست سے آؤٹ کرنے کے منصوبے ہیں جنہیں عوام یکسر مسترد کر چکی ہے ایم این اے جمشید احمد دستی نے اے ڈی عامر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جدوجہد رنگ لانے والی ہے بلدیاتی الیکشن میں مزدور دوست نمائندے کامیاب ہوں گے ۔