صوابی ،تکہ فروش کی دکان میں گیس سلنڈر ٹھٹنے سے 15 افراد زخمی

صوابی ،تکہ فروش کی دکان میں گیس سلنڈر ٹھٹنے سے 15 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورورپورٹ)میلا مویشیاں کرنل شیر کلے میں تکہ فروش کے دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو تکہ فروش سمیت پندرہ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر کالو خان اور صوابی ہسپتالوں کو منتقل کر دیا گیا پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق میلا ڈاگہ میں میلا مویشیاں کے دوران ایک تکہ فروش رحمن سید کے دکان میں سلنڈراچانک پھٹ گیا جس سے وہ شدید زخمی ہونے کے علاوہ ایک اور تکہ فروش زبیر ، جوہر ، لعل بہادر ، احد خان ، نوار خان ، منیر خان، مصری خان، عبدالرحمن ، فلک شاد ، حاجی بخشاد ، رحمن اللہ ، نورالبصر ، محمد شاہ اور سردار خان زخمی ہو گئے#