بٹ خیلہ بازار میں 3 دکانیں زمین بوس ،کوئی جانی نقصان نہیں

بٹ خیلہ بازار میں 3 دکانیں زمین بوس ،کوئی جانی نقصان نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ)بٹ خیلہ بازار میں زیر تعمیر پلازے کی بیسمنٹ کیلئے کھو دی گئی جگہ سے متصل دکانیں زمین بو س ہو گئی تاہم کو ئی جا نی نقصان نہیں ہوا ۔واقعے کے مطابق پلئی میاں شاہد با چہ نے اپنی پرا نی دکان گرا کر اسی جگہ پلازہ کی تعمیر کیلئے گہری کھو دی گئی جگہ پر زمین دوز تعمیر پر کام جاری تھا کہ گذشتہ روزاچانک متصل کپڑے کی دو منزلہ دکان اسلام کلاتھ ہاؤس اور غنی الر حمن ٹیلر کی دیوار گر گئی جس کی وجہ سے پوری عمارت زمین بوس ہو گئی دونوں دکانوں میں پڑے کپڑے کو سخت نقصان پہنچا ہے واقعے کے فوری بعد تاجر اور شہری موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا ۔