اتحاد ٹاؤن رینجرز حملہ ،اسلحے کی فرانزک رپورٹ مکمل

اتحاد ٹاؤن رینجرز حملہ ،اسلحے کی فرانزک رپورٹ مکمل

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں رینجرز پر حملے میں استعمال ہونے والے اسلحے کی فارنزک رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس اسلحے سے پہلے بھی 4 افراد کو قتل کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی ویسٹ فیروزشاہ کے مطابق رینجرز اہلکاروں پر حملے میں 3 پستول استعمال ہوئے۔ جائے واردات سے ملنے والے گولیوں کے خول کی فارنزک جانچ مکمل کر لی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والے پستول رواں سال 4 افراد کے قتل میں بھی استعمال ہوئے۔ 2افراد کو مومن آباد اور 2کو اتحاد ٹاؤن میں قتل کیا گیا۔ مومن آباد میں اسی اسلحے سے ایک ڈاکٹر کی زندگی کا چراغ بھی گل کیا گیا تھا۔دوسری جانب رینجرز اہلکاروں پر حملے کے دوران ایک دہشتگرد کے زخمی حالت میں فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ کے مطابق زخمی حملہ آور کو اس کے ساتھی موٹرسائیکل پر لے کر فرار ہوئے۔ زخمی حملہ آور کی تلاش کے لیے اتحاد ٹاؤن کے اطراف میں ناکہ بندی کرکے مختلف نجی کلینکس اور اسپتالوں کی کڑی نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر