رینجرز کی کارروائیاں ،مختلف علاقوں سے 10افرادگرفتار

رینجرز کی کارروائیاں ،مختلف علاقوں سے 10افرادگرفتار

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں رینجرزپرحملوں کے بعد مختلف علاقوں سے 10افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ اورنگی ٹاؤن سے اسلحے کی بھاری کھیپ برآمدہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں رینجرزا ہلکا ر و ں پر حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیزکردی گئی ہیں،گذشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرزنے ٹارگیٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 10افراد کو حراست میں لے لیا، کارروائیاں سلطان آباد،بلدیہ ٹاون اوراورنگی ٹاون میں کی گئیں جبکہ سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے اسلحہ کی بھاری کھیپ تحویل میں لے لی ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحے میں مجموعی طور پر مختلف اقسام کے 11 ہتھیار ملے ہیں جس میں 6 ایس ایم جیز بھی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق اسلحہ 5دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران استعمال ہونا تھا۔

مزید : کراچی صفحہ آخر