مقدمہ درج کرانے پر ملزمان کا مدعی کے گھر پر دھاوا

مقدمہ درج کرانے پر ملزمان کا مدعی کے گھر پر دھاوا

کراچی (کرائم رپورٹر) مقدمہ درج کروانے پرملزمان کا مدعی کے گھر پر دھاوا، تفصیلات کے مطابق مکان نمبر C-21، پاکستان ہاؤسنگ اسکیم 35، ملیر کینٹ کے رہائیشی نیاز محمد ولد دھنی بخش نے تھانہ ملیر کینٹ میں مقدمہ نمبر106/2015 درج کروایا تھا۔ اس حوالے سے مدعی نیاز محمد نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم عجب گل ، ممتاز اور ان کے دیگر مسلح ساتھیوں نے 12-11-2015 کو میرے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر گھر سے باہر نکالا اور نقدی ، طلائی زیورات سمیت قیمتی اشیاء لوٹ لیے ، موقع ملتے ہی میں نے 15 پر کال کی تو ملزمان پولیس کے خوف سے فرار ہوگئے۔ اس واقعہ کا مقدمہ میں نے تھانہ ملیر کینٹ میں درج کروایا تھا۔ مدعی کے مطابق گذشتہ روز ان ملزمان کے ہمراہ دو معطل پولیس انسپکٹرز بھی تھے۔ جنہوں نے مجھے اور میرے اہلخانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور مقدمہ کی پیروی کرنے کا کہا اور میرے گھر کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ اہل محلہ کے شور شرابے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔ واقعے کی درخواست متعلقہ تھانے میں نے جمع کروادی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر