دیربالہ میں ترقیاتی پکیج سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا،طارق اللہ
واڑی(نمائندہ )قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر و ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ دیر بالا سے متاثرین زلزلہ کی حوصلہ آفزائی ہوئی ہے ،اور ترقیاتی پیکج سے علاقے میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ،واڑی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ قومی اسمبلی کی فلور پر وزیر اعظم سے دیر بالا کا دورہ نہ کرنے کی احتجاج نے رنگ لایا ،اور دیر بالا کے پوری قوم کی طرف سے وزیر اعظم میاں نوازشریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے نہ صرف زلزلہ زدہ لوگوں کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا بلکہ چکدرہ سے دیر تک سڑک تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ دیر میں 132کے وی گرڈ اسٹیشن کی منظوری دیکر علاقے کے عوام کی دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے انہوں نے کہا کہ اعلان کردہ پیکج سے دیر بالا کے پسماندگی کا یقینی خاتمہ ہوجائیگا اور علاقے کے عوام وزیر اعظم میاں نواز شریف کے اس احسان کو کھبی بھی فراموش نہیں کرسکیں گے کیونکہ دیر میں گرڈ اسٹیشن کے قیام سے توانائی بحران پر قابو پاکر لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع مئیسر ہوں گے اور معاشی طور پر عوام مظبوط ہوں گے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سیاست سے بالاتر ہوکر علاقے کی ترقی کے لئے اٹھائے جانے والے ہر مثبت اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے اور وزیر اعظم کا حالیہ دورہ دیر بالا ترقی و خوشحالی کا ضامن بنے گا ۔