لانڈھی ،بنگالی پاڑے میں فائرنگ،2 افراد ہلاک
کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے لانڈھی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لانڈھی کے علاقے بنگالی پاڑے سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ دونوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔لاشوں کا ضابطے کی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا، پو لیس کے مطابق ہلاک ہو نے والے افراد کی شناخت ،باچاخان اور صنوبر خان کے نام سے ہو ئی ہے۔
