متحدہ کارکن سلمان 90روز کیلئے رینجرز کے حوالے

متحدہ کارکن سلمان 90روز کیلئے رینجرز کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن سلمان کو 90روزک ے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے ۔رینجرز کے لاء افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے اور اس سے دہشت گردی سے متعلق مزید تفتیش کرنی ہے اس لیے ملزم کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیا جائے ۔عدالت نے رینجرز کی استدعا منظور کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کارکن سلمان کو 90روز کے لیے ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر