فریال تالپور کا مخدوم امین فہیم کی وفات پر اظہا ر تعزیت

فریال تالپور کا مخدوم امین فہیم کی وفات پر اظہا ر تعزیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر ایم این اے فریال تالپورنے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم امین فہیم کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری کردہ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بے نظیر بھٹوسے لے کر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے اہم ساتھی رہے۔مخدوم امین فہیم کی ملک ، قوم، پاکستان پیپلزپارٹی اور جمہوریت کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم کی وفات سے نہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی میں بلکہ ملکی سیاست میں بھی ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔ مخدوم امین فہیم کی پی پی پی اور جمہوریت کے لئے دی گئی قربانیوں کو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے، وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے لئے ایک بہت بڑا اثاثہ تھے، ہم مخدوم امین فہیم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں مخدوم خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبرو جمیل عطا فرمائے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر