ڈیرہ ،ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار اور راہگیر زخمی

ڈیرہ ،ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار اور راہگیر زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)لاڑپل کے قریب تیزرفتارٹرک کی ٹکرسے موٹرسائیکل سواراورراہ گیرزخمی ہوگئے‘گومل یونیورسٹی پولیس نے دھپانوالہ بنداورحقہ مارکہ فیکٹری کے قریب موٹرسائیکل ریس کرنے والے سات منچلوں کوموٹرسائیکل سمیت گرفتارکرلیا‘کینٹ پولیس نے ایک کروڑروپے سے زائدکے چارجعلی چیکوں کامقدمہ درج کرلیا‘کینٹ پولیس نے راہزنی سمیت دیگرمقدمات میں مطلوب مریالی کے رہائشی اشتہاری ملزم کوچھاپے کے دوران گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑپورکی حدودمیں لاڑپل کے قریب تیزرفتارٹرک نے پیدل جانیوالے غلام سرورمحسودولدجان خان سکنہ لاڑاورموٹرسائیکل پرسوارمحمدعامرکوٹکرماردی۔جس سے دونوں زخمی ہوگئے۔پہاڑپورپولیس نے نامعلوم ٹرک ڈرائیورکیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔گومل یونیورسٹی پولیس نے دھپانوالہ بنداورحقہ مارکہ صابن فیکٹری کے قریب موٹرسائیکل ریس کرنے والے سات منچلوں ندیم‘حارث‘اسفہان علی‘احمدرمضان‘رضوان نواز‘خرم شہزاداورشاہ زیب کوگرفتارکرلیا۔کینٹ پولیس نے بنوں اڈہ کے رہائشی ملک یونس کی رپورٹ پرنوے لاکھ روپے کے دوجعلی چیک دینے پرشاہدنوازکیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔اسی طرح وینسم ہاؤسنگ سکیم کے صدام حسین کی رپورٹ پربارہ لاکھ روپے کے جعلی چیک کامقدمہ مجیب الرحمن گنڈہ پورولداسرائیل سکنہ گلی باغ والی کے خلاف درج کرلیاگیا۔جبکہ تیسرامقدمہ ملتان روڈکے عبدالمجیدکی طرف سے سات لاکھ سترہزارروپے کے جعلی چیک کامقدمہ مجیب الرحمن گنڈہ پورکیخلاف درج کرلیاگیا۔کینٹ پولیس نے چھاپے کے دوران راہزنی سمیت دیگرمقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم رحمت اللہ بلوچ ولداللہ نوازسکنہ اعجازآبادمریالی کوگرفتارکرلیا۔

مزید : کراچی صفحہ آخر