مختلف علاقوں سے ہمارے17کارکنان کوگرفتارکیا گیا۔ایم کیوایم

مختلف علاقوں سے ہمارے17کارکنان کوگرفتارکیا گیا۔ایم کیوایم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کر اچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے قانون نافذکرنے والے ادارے اورسادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں گھروں پرچھاپے مارکرایم کیوایم کے 17 کارکنان کی بلاجوازغیرقانونی گرفتاری اورانہیں نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تشددکانشانہ بنانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ تمام گرفتارکارکنان کو فی الفوررہا کیاجائے اورایم کیوایم کودیوار سے لگانے کاعمل بندکیاجائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک سوچھی سمجھی سازش کے تحت ایم کیوایم کونشانہ بنایا جارہاہے اوربے گناہ و معصوم کارکنان کوگرفتارکرکے انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کرکے بہیمانہ تشددکیا جارہا ہے۔رابطہ کمیٹی نے مزیدکہاکہ حیدرآباد،میرپور خاص اورنوشہروفیروزمیں ایم کیوایم کی شاندارکامیابی کے بعدایم کیوایم مخالف قوتیں شدیدبوکھلاہٹ کاشکارہیں اوراسی بوکھلاہٹ کاشکارہوکروہ معصوم وبے گناہ کارکنان کوگرفتار کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ رات قانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے شاہ فیصل کالونی سیکٹریونٹ103-Bکے رکن شاہد،یونٹ103-B کے کارکن عبدالحلیم جعفری ، یونٹ108کے کارکنان شاہ زیب عالم ،پرویزعالم اور عبدالوقار کو ان کے گھروں سے گرفتارکرلیااورانہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،اسی طرح قانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ملیرسیکٹریونٹ97سے نامزدحق پرست کونسلر شاہداور 95 کے کارکنان راحیل اورشکیل کوان کے گھروں سے گرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے لائنزایریا سیکٹریونٹ 196 کے کارکن عابدعلی یونٹ52لائنزایریاسیکٹرکے کارکنان وقار،ندیم ،زاہد حسین، فیصل حنیف قریشی،آصف کوبھی ان کے گھروں سے گرفتار کرلیاہے جبکہ کورنگی سیکٹر یونٹ75کے رکن بابراورکارکن صادق کورینجرزاہلکاروں نے ان گھروں پر چھاپے مارکر گرفتارکر لیا ہے جبکہ سادہ لباس اہلکاروں نے اورنگی ٹاؤن میں چھاپہ مارکریونٹ124کے کارکنان محمدرفیع اورفرحان کوگرفتارکرلیاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چھاپے گرفتاریوں سے نہ پہلے ایم کیوایم کوختم کیاجاسکا اور نہ ہی اب ایم کیوایم کوختم یاکارکنان میں خوف وہراس پیداکیاجاسکتاہے۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اوراعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریوں کانوٹس لیاجائے اورگرفتارشدگان کورہاکرکے ایم کیوایم کونشانہ بنانے کاعمل بندکیاجائے۔