ملاکنڈ ،جرگہ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا وارڈ میں قتل

ملاکنڈ ،جرگہ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا وارڈ میں قتل

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈجرگے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کونامعلوم ملزم نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ کے ایمرجنسی وارڈمیں فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزم جائے وقوعہ فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چپل بانڈہ یونین کونسل مالاکنڈمیں جرگے کے دوران نعمت گل ولدظریف خان سکنہ چپل بانڈہ مالاکنڈجرکے دوران فائرنگ سے شدیدزخمی ہوکرفوری طورپرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ منتقل کردیا جہاں وہ ایمرجنسی وارڈ میں زیرعلاج تھے کہ اسی دوران نامعلوم ملزم ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں گھس کرفائرنگ کرکے نعمت گل ولدظریف کوقتل کردیا اورجائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر