ڈیرہ میں سپیر پارٹس کی دکان سے لاکھوں کی چوری

ڈیرہ میں سپیر پارٹس کی دکان سے لاکھوں کی چوری

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تھانہ صدرکی حدود میں شیخ یوسف اڈہ پرگل محمدآٹوز میں چوری‘ لاکھوں روپے کی نقدی وسپےئرپارٹس غائب ‘غائب ہونیوالی نقدی محکمہ سی اینڈ ڈبلیوٹانک کے کلاس فوراہلکاروں کی تنخواہیں تھیں‘سرکاری اہلکاروں کی تنخواہیںآفیسرکے بھائی کی دکان پررکھوائے جانے نے معمہ پیداکردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرکی حدودمیں شیخ یوسف اڈہ پرگل محمدآٹوزکی دکان سے نامعلوم چورایک لاکھ تیس ہزارروپے کی نقدی اورسپےئرپارٹس کوچوری کرکے لے گئے۔صدرپولیس نے پیرزاہدعلی شاہ سکنہ بستی کنیراوالی کی رپورٹ پراس واقعہ کامقدمہ نامعلوم چوروں کیخلاف درج کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق چوری ہونیوالی ایک لاکھ تیس ہزارروپے کی رقم محکمہ سی اینڈڈبلیوٹانک کے کلاس فورملازمین کی تھی جوسی اینڈڈبلیوٹانک کے اوورسےئرنے اپنے بھائی کی دکان گل محمدآٹوزپررکھی تھی۔پولیس نے اس واقعہ کی تفتیش کاآغازکردیا۔واضح رہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیںآفیسرکے بھائی کی دکان پررکھے ہونے کے معاملہ نے نیامعمہ کھڑاکردیاہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر