تورڈھیر میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن

تورڈھیر میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)صوبائی ہیلتھ منسٹر شہرام خان ترکئی کی خصوصی ہدایات پر ڈی سی صوابی مطیع اللہ خان کی قیادت میں سینئرانسپکٹر ہیلتھ کیئرکمیشن صوابی اسداللہ خان کا مختلف علاقوں میں میڈیکل فیلڈ سے وابستہ غیر قانونی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ،اس دوران ڈی سی آفس سے چند قدم کے فاصلہ پر کوالیفائیڈڈینٹل ڈاکٹر کی عدم موجودگی میں بڑی دیدہ دلیری کیساتھ اَن کوالیفائیڈ سٹاف کیذریعے چلنے والا رحم نواز ڈینٹل کلینک سیل کردیا گیاجسکے بعد الخیر لیبارٹری مرغزبازار، مدینہ میڈیکل لیبارٹری مرغزبازاراور صحت لیبارٹری مرغزبازار کو اَن رجسٹرڈہونے،نان کوالیفائیڈسٹاف سے چلنے اور زائدالمعیاد لیبارٹری کیمیکلز برآمد ہونے پر اسی طرح ڈاکٹر عاطف اور لیڈی ڈاکٹرسارہ عادل کے کلینکس ہیلتھ کیئر کمیشن کیساتھ رجسٹرڈ نہ ہونے پرجبکہ عبدالغیاث ڈینٹل کیئر کلینک بام خیل روڈ مرغز بھی نان رجسٹرڈ ہونے اور کوالیفائیڈڈینٹل ڈاکٹر کی عدم موجودگی کے باعث سیل کرد ئیے گئے اس موقع پر انسپکٹر اسداللہ خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ غیر قانونی میڈیکل پریکٹس کرنے والوں اور عطائی ڈاکٹروں سمیت دونمبر اور غیر قانونی ادویات کے خلاف ہیلتھ منسٹری کی سخت ترین ہدایات پر صوبہ بھرمیںآپریشن کا سلسلہ جاری ہے جسکے نتیجہ میں صوبائی حکومت نے عوام کو ہر لحاظ سے بہترین میڈیکل سروسز مہیاکروانے کا تہیہ کر رکھا ہے جبکہ اس سلسلے میں کیساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جارہی ہے۔