بلدیاتی انتخابات میں مخالفت کا رنج، بچے اٹھالیے، برہنہ کر کے تشدد
نواں شہر( نمائندہ پاکستان) بلدیا تی انتخاب میں مخالفت کا رنج،شکست خوردہ امیدوار کے حا می کا مخالف فریق کے سکول سے واپس گھر جا تے معصوم بچوں کو حبس بے جا میں رکھ کے ’’وحشیا نہ ‘‘تشدد’’ور ثاء کی متاثرہ بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس ،تفصیل کے مطا بق بلدیا تی انتخابات میں نواحی یو نین کونسل(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
نمبر 13بوٹا سنگھ والا موضع تین کسی جدید کے رہا ئشی چار معصوم بچے آٹھویں جماعت کا طالبعلم محمد احمد ولد اللہ دتہ ، ساتویں جماعت کا طالبعلم محمد ہارون ولد محمد باقر، چوتھی جماعت کا طالبعلم معوذ ولد مشتا ق احمد اور نرسری جماعت کا معصوم طالبعلم معاذ ولد مشتاق احمد گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بوٹا سنگھ والا سے چھٹی کے بعد گھر واپس آرہے تھے کہ راستے میں چاہ گیدڑ والا کے نزدیک پہلے سے کھڑے کا مران ولد مقصو د عرف سُودا نے آگے آن کر چاروں معصوم بچوں کو روک لیا اور جان سے مار نے کی دھمکیاں دیتے ملحقہ اپنے ڈیرے میں لے جا کر ایک کمرے میں بند کر دیا اس دوران کا مران اور اسکے دیگر ساتھیوں نے بچوں کو برہنہ کر کے تشدد کا نشا نہ بنا نا شروع کر دیا اس دوران ملز مان للکارا مار کر کہتے رہے کہ اب بلا ؤ اپنے ’’منتخب‘‘ وڈیرے چیئر مین کو کہ آ کر تمہیں چھڑوا لے ،بچوں کے شو ر واویلا پر علاقہ کے لوگوں اور بچوں کے ورثاء کے آ جا نے پر معصوم بچوں کی مذکوران کے چنگل سے رہا ئی ممکن ہو سکی ، بچوں کے ورثاء نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتایا کہ وجہ عناد یہ کہ اس یو نین کو نسل سے بار کے رکن مسلم لیگی را ہنما حا جی عزیز خان پنیاں ایڈووکیٹ کا مقا بلہ را ؤ امجد جنید کے ساتھ تھا جس میں تشدد کا نشا نہ بننے والے معصوم بچوں کے خاندان نے راؤ امجد جنید کی مخالف کرتے عزیز خان پنیاں کا بھر پور ساتھ دیا جس پر عزیز خان پنیاں جیت گئے تھے جب کہ راؤ امجد جنید کو شکست کا سامنا کر نا پڑا تھا ، مذکو ران کو اس بات کا شدید کو رنج تھا،صدر پولیس نے متاثرین کی درخواست پر نامزد ملزم اور اسکے دیگر ساتھیوں کے خلاف کار و ا ئی شروع کر دی ہے۔
