غیرت کے نام پر بہن قتل، نوجوان کی خود کشی، ٹریفک حادثے میں 2جاں بحق

غیرت کے نام پر بہن قتل، نوجوان کی خود کشی، ٹریفک حادثے میں 2جاں بحق

خانیوال ‘ رحیم یار خان ( نمائندگان ) مختلف واقعات اور حادثے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ۔ خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نواح گاؤں4 اے ایچ میں ملزم عبدالرشید نے اپنی سگی بہن میمونا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزم کو دکھ تھا کہ اس کی بہن نے گھروالوں کی اجازت کے بغیر نکاح کیا تھا ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا ۔ رحیم یار خان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق خانپور کارہائشی 30سالہ محمد عدنان جوکہ گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر بھاری مقدار میں زہر پی لیا جسے انتہائی تشویشناک حالت(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

میں ورثاء نے طبی امداد کیلئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمد عدنان جسم میں زہر پھیل جانے پر دم توڑگیاجبکہ اقدام خودکشی کرنے والے5 افراد جن میں بستی حاجی احمد دین کی رہائشی30سالہ نسر ین بی بی، ظاہر پیر کی22سالہ رضیہ بی بی، خانبیلہ کی30سالہ نازیہ بی بی، اوباڑو(سندھ) کا28سالہ غلام عباسی اور فیروزہ کا رہائشی65سالہ سمار احمد شامل ہیں ان افراد کو حالت غیر ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کردیا ۔ رحیم یار خان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق رحیم یارخان سے سکھر جانے والی مسافربس نمبریPO 144 نے کوٹلہ حیات کے رہائشی 30سالہ اقبال محمودموٹر سائیکل پر سوار ہوکرجارہاتھا کہ بے قابوبس نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں وہ شدیدزخمی ہوگیا اسی طرح دوسرا حادثہ چک216پی کے رہائشی 30سالہ قربان علی کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر کام کے سلسلہ میں جارہا تھاکہ تیز رفتاری کے باعث کراسنگ کے دوران بے قابوہوکر سڑک کنارے کھڑی ہوئی ریڑھی سے جاٹکرایا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا زخمی ہونے والے ان دونوں افراد کو طبی امداد کیلئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود اقبال محمود اور قربان علی جانبر نہ ہوپائے اوردم توڑگئے۔ رحیم یار خان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں یرقان کے باعث اموات کاسلسلہ نہ تھم سکا۔یرقان میں مبتلا صادق آباد کارہائشی55سالہ محمد ارشاد اور چک72این پی کارہائشی35سالہ رحمت علی جنہیں حالت تشویشناک ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمد ارشاد اور رحمت علی جانبر نہ ہوپائے اوردم توڑگئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر