ڈی ای او چارسدہ سے کوارڈنیشن کونسل کے وفد کی ملاقات

ڈی ای او چارسدہ سے کوارڈنیشن کونسل کے وفد کی ملاقات

چارسدہ (بیورو رپورٹ) کوآرڈنیشن کونسل آف ٹیچرچارسدہ کے نمائندوں کا ڈی ای او چارسدہ سے ملاقات ۔ اساتذہ کے پرو موشن اور بھرتیاں حالص میرٹ کے بنیاد پر کرینگے ۔ اساتذہ کرام بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھر پور توجہ دیں کیونکہ نوجوان نسل سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہیں۔ ای ڈی او شریف گل ۔ تفصیلات کے مطابق کوآرڈنیشن کو نسل آف ٹیچر ضلع چارسدہ کے نمائندہ وفد نے اے ٹی اے کے جنرل سیکرٹری ارشدخان ترنگزئی کی قیادت میں ای ڈی او شریف گل سے ملا قات کی ۔ اس موقع پر کوآرڈنیشن کونسل آف ٹیچر کے سینئر نائب صدر سید مطیع اللہ خان کاکا خیل، بسم اللہ جان ، میاں مدرارجان کاکا خیل ، فضل رب اورزاہد اللہ بھی موجودتھے ۔ اس موقع پر ای ڈی ا و شریف گل نے کہا کہ اساتذہ کرام کے پرو موشن اور بھرتیاں حالص میرٹ کے بنیاد پر کرینگے ۔ اساتذہ کرام بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھر پور توجہ دیں کیونکہ نوجوان نسل سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہیں ۔ وفد نے ا ی ڈی او شریف گل کی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر