بٹ خیلہ ،فریقین کے جرگہ میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ،دو زخمی

بٹ خیلہ ،فریقین کے جرگہ میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ،دو زخمی

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈدوفریقین میں جرگے کے دوران گولیاں چل گئے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوافرادزخمی وہ فوری طورپرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ منتقل کردیاجبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل مالاکنڈمیں فریق اول رحمان گل ولدبہ اسم نامعلو م،سلیم ولدرحمان گل ،نعمت ولدظریف خان اورفریق دوئم عمران ولدکمال ،اورکمال ولداسم نامعلو م ساکنان باٹابانڈہ یوین کونسل مالاکنڈکے مابین علاقہ مشران کے موجودگی میں جرگہ ہورہاتھافریق اول رحمان گل کے گاڑی چوری ہوئی تھی اوراس کادعویداری فریق دوئم عمران ولدکمال پرکیاتھاجرگے کے دوران فریق دوئم کے عمران طیش میں اکر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں فریق اول کے سلیم ولدرحمان گل موقع پرجاں بحق جبکہ نعمت گل ولدظریف خان اورمیراوس ولدغاور شدیدزخمی ہوگئے وہ فوری طورپرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہستپال بٹ خیلہ منتقل کردیا جبکہ ملزم جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے تھانہ مالاکنڈنے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : کراچی صفحہ آخر