گلوکار واداکار علی ظفر کی پنجاب کالج سرگودھا میں پرفارمنس
سرگودھا(یو این پی)پاپ گلوکار اور بالی ووڈ اداکارعلی ظفرنے پنجاب کالج سرگودھا میں اپنی آواز کا جادو جگا کر سماں باندھ دیا۔انہو ں نے جب قومی پرچم تھام کر اپنا مشہور گیت آسمان اور اس کے بعد ملی نغمہ دل دل پاکستان گایاتوطلبا نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔بتایاگیاہے کہ علی ظفر پنجاب کے مختلف شہروں کے دورے پرہیں جہاں وہ پنجاب کالجزمیں ہونیوالے شوزمیں اپنے فن کامظاہرہ کریں گے۔علی ظفرنے اپنے دورے کاآغاز 10نومبر کو سیالکوٹ سے کیاجسکے بعدانہوں نے گوجرانوالہ اورپھرسرگودھا میں پر فارم کیا وہ آنیوالے دنوں میں رحیم یار خان ، ملتان ، گجرات، بہاولپور اور اوکاڑہ میں گائیکی کامظاہر ہ کریں گے۔ علی ظفر کا کہنا تھا کہ وہ ان دنوں اپنے نئے میوزک البم پرکام کررہے ہیں جس میں خوبصورت نغمات شامل ہیں امیدہے کہ میرانیاالبم لوگوں کوپسندآئیگا۔