میری بیٹی للی بہت خوبصورت ہے لیکن بناﺅ سنگھار کر کے عجیب نمونہ لگنے لگتی ہے :جانی ڈپ

میری بیٹی للی بہت خوبصورت ہے لیکن بناﺅ سنگھار کر کے عجیب نمونہ لگنے لگتی ہے ...
میری بیٹی للی بہت خوبصورت ہے لیکن بناﺅ سنگھار کر کے عجیب نمونہ لگنے لگتی ہے :جانی ڈپ

  

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)ہالی ووڈ کے 52سالہ اداکارجانی ڈپ نے کہا ہے کہ میری بیٹی للی بہت خوبصورت ہے لیکن بناﺅ سنگھار کر کے عجیب نمونہ لگنے لگتی ہے ۔ ڈیلی میل سے بات کرتے ہوئے جانی ڈپ نے کہا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر للی روز کے ہزاروں فالوورز ہیں ، جو اس کے ایسے بناﺅ سنگھار سے حیران رہ جاتے ہیں لیکن وہ میرے لئے کوئی نمونہ نہیں بلکہ شہزادی ہے ۔ جانی ڈپ نے بتایا کہ میری بیٹی للی مجھ سے ہر بات شیئر کرتی ہے وہ کوئی بات مجھ سے نہیں چھپاتی،ہمارا دونوں کا تعلق بہت مضبوط ہے ۔مجھے اس رشتے پر فخر ہے۔ جانی ڈپ نے مزید بتایا کہ للی ابھی صرف 16برس کی ہے ، وہ ابھی نابالغ ہے اسی لئے اسے پتہ نہیں کہ بناﺅ سنگھار کیسے کرنا ہے اور کتنے کرنا ہے اسی لئے میک اپ کرنے پر وہ ڈسٹربنگ لگتی ہے ۔

مزید : تفریح