افغانستان :داعش نے ہزارہ برادری کے9 افراد کے سرقلم کر دیئے ، مزید 20اغوا

افغانستان :داعش نے ہزارہ برادری کے9 افراد کے سرقلم کر دیئے ، مزید 20اغوا
افغانستان :داعش نے ہزارہ برادری کے9 افراد کے سرقلم کر دیئے ، مزید 20اغوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے ہزارہ برادری کے 20 افراد کو اغوا کر لیا۔چند روزقبل داعش نے 9 ہزار ہ افراد کو اغوا کرکے ان کے سرقلم کر دیئے تھے ۔ دنیا نیوز نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ حالیہ واقعہ صوبہ زابل میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے کابل قند ھار ہائی وے پر مسافر بسوں کو روکا اور شناخت کے بعد ہزارہ برادری کے افراد کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ اغوا کاروں کے متعلق کچھ معلوم نہیں ہوسکا ، تاحال کسی تنظیم نے اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ یاد رہے کہ جنوبی افغانستان میں طالبان اور داعش ہزارہ برادری کے افراد کے اغوا اور قتل میں ملوث رہے ہیں۔