مقبوضہ کشمیر میں داعش کااثرو رسوخ قائم ،القاعدہ تنظیم کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا ،بھارتی سکیورٹی ایجنسیز میں کھلبلی

مقبوضہ کشمیر میں داعش کااثرو رسوخ قائم ،القاعدہ تنظیم کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا ...
مقبوضہ کشمیر میں داعش کااثرو رسوخ قائم ،القاعدہ تنظیم کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا ،بھارتی سکیورٹی ایجنسیز میں کھلبلی

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) پیرس میں حالیہ قتل عام اور مصر میں روسی مسافر جہاز کو مار گرانے کی دعویدار دہشتگرد تنظیم اسلامک سٹیٹ (داعش) نے اپنا دہشت ناک تاثر بڑھاتے ہوئے حالیہ بیان میں مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں بھی اپنے اثرورسوخ کا ذکر کر دیاہے جس سے بھارتی سکیورٹی ایجنسیز میں کھلبلی مچ گئی ہے اور ساتھ ہی داعش نے القاعدہ تنظیم کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا ہے اور القاعدہ خراسان (افغانستان ‘ پاکستان‘جنوب مشرق اور مغرب بھارت میں القاعدہ گروہ) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”بھارت میں وہ (القاعدہ) قوم پرست کشمیریوں کی ذیلی تنظیم بن چکی ہے جس کی پیش قدمی اور پیچھے ہٹنا کسی اور کے حکم کے تابع ہے“ ۔ اگر چہ داعش کی بھارت میں ابھی تک موجودگی محدود رہی ہے مگر بھارتی سکیورٹی ایجنسیوں نے اندازہ لگایا ہے کہ اب تک دو درجن کے قریب بھارتی داعش سے جاملے ہیں اور گزشتہ دنوں اسلامک سٹیٹ کے سیاہ جھنڈے بھی کشمیر میں بھارت مخالف مظاہروں کے دوران دیکھے گئے ہیں۔ اس تناظر میں بھارت کے دہشتگردی کے واقعات پر ماہرانہ نظر رکھنے والے ایک ایکسپرٹ اجائی سہانی نے کہا ہے کہ اسلامک سٹیٹ اپنے حالیہ بیان سے القاعدہ اور ہمسایہ ملک کو بے نقاب کرنے کی کوشش کر رہی ہے اس نے برصغیر میں اپنے کارکنوں کو اہم پیغام پہنچایا ہے کہ صرف اسلامک سٹیٹ ہی حقیقی معنوں میں جہاد کے اصل راستے پر ہے اور دیگر محض موقع پرست ہیں پس یہ داعش کی اپنے حمایتی اور ارکان بڑھانے کی ایک تحریک بھی ہے۔

مزید : بین الاقوامی