پیراشوٹرز پارٹی میں دھڑے بندی چاہتے ہیں،جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد

پیراشوٹرز پارٹی میں دھڑے بندی چاہتے ہیں،جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد
پیراشوٹرز پارٹی میں دھڑے بندی چاہتے ہیں،جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے منحرف رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا ہے کہ پارٹی میں قبضہ گروپ کو پیراشوٹر سمجھتا ہوں پارٹی میں موجود پیراشوٹرز کی وجہ سے وہ کام نہیں کرسکے جو کرنا چاہتے تھے ، پیرا شوٹرز پارٹی میں دھڑے بندی کرنا چاہتے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں دھڑے بندی نہیں چاہتے دھڑے وہ بنائیں گے جو پیراشوٹرز ہیں۔ لیڈراور ورکر میں فرق نہیں ہونا چاہیے پارٹی کے دفاتر کو ہمارا ٹربیونل ختم کرچکا ہے جنہیں پارٹی سے نکالا انہیں ٹکٹ دیے جارہے ہیں۔ جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کوہمارے ٹربیونل نے پارٹی سے نکالا لیکن اس کے باوجود انہیں ٹکٹ دے دیے گئے۔

مزید : ملتان /اہم خبریں