فائرنگ مقدمے میں گرفتار ایم این اے کا بیٹا ضمانت پر رہا

فائرنگ مقدمے میں گرفتار ایم این اے کا بیٹا ضمانت پر رہا
 فائرنگ مقدمے میں گرفتار ایم این اے کا بیٹا ضمانت پر رہا

  

سیالکوٹ ، گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سول جج تسلیم اختر نے سیالکوٹ کچہری میں شراب کے نشہ میں دھت ہو کرفائرنگ کرنے والے ملزم لیگی ایم این اے رانا شمیم احمد کے بیٹے رانا عبدالرحیم کی 50 ہزار کے مچلکوں پر ضمانت منظور کرلی جس کے بعد اسے رہا کر دیا گیا، قبل ازیں پولیس نے ملزم کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جہاں فاضل جج نے مقدمہ سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرتے ہوئے مقدمہ مجسٹریٹ کو منتقل کرنے کا حکم دیا، ملزم رانا رحیم نے کہا کہ یہ پولیس گردی ہے ، دوسری طرف ایس ایچ او کر امت علی کا کہنا تھا کہ ہم نے کیس مضبوط بنایا تھا ، تمام ثبوت پیش کئے مگر وکلاءنے ہڑتال کی دھمکی دیدی۔

مزید : سیالکوٹ