سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ ، تین اہلکارشہید

سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ ، تین اہلکارشہید
سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ ، تین اہلکارشہید

  

میرانشاہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر بم حملے میں تین اہلکار شہید اور دوزخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل تیارزہ کے علاقے سروکئی میں سیکیورٹی فورسز نے شرپسندعناصر کے خلاف سرچ آپریشن میں مصروف تھیں کہ اس دوران سڑک کنارے نصب کیاگیاریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے پھٹ گیاجس کی زدمیں آکرایک اہلکار موقع پر شہید ہوگیا جبکہ دیگر دونے بھی بعدازاں جام شہادت نوش کیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق دھماکے کے بعد سرچ آپریشن میں مزیدتیزی لائی گئی ہے اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

مزید :

وزیرستان -اہم خبریں -