سلمان بٹ اور محمد آصف کا نوجوان کرکٹرز کو انسداد ِ بد عنوانی پر لیکچر

سلمان بٹ اور محمد آصف کا نوجوان کرکٹرز کو انسداد ِ بد عنوانی پر لیکچر
سلمان بٹ اور محمد آصف کا نوجوان کرکٹرز کو انسداد ِ بد عنوانی پر لیکچر

  

لاہور(ویب ڈیسک) کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف نے آج واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں نوجوان کرکٹرز کو انسداد بدعنوانی کے ضابطہ اخلاق پر لیکچر دیا۔مذکورہ لیکچر کا اہتمام واپڈا سپورٹس بورڈ نے دونوں کرکٹر ز کی بحالی کیلئے واپڈا کی جانب سے ترتیب دیئے گئے پراگرام کے تحت کیا تھا۔ دونوں کرکٹرز نے گذشتہ ماہ واپڈاٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو اُن کے کیس سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو کھیل میں غیر قانونی سرگرمیوں سے دور رہنا چاہیے کیونکہ یہ ان کا مستقبل تباہ کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ہمیشہ ملک اور قوم کے وقار اور عزت کیلئے کھیلنا چاہیے۔

مزید : کھیل