کوہاٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مقامی صحافی حفیظ الرحمن کو قتل کر دیا

کوہاٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مقامی صحافی حفیظ الرحمن کو قتل ...
کوہاٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مقامی صحافی حفیظ الرحمن کو قتل کر دیا

  

کوہاٹ (این این آئی)ضلع کوہاٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے مقامی صحافی حفیظ الرحمن کو قتل کر دیا۔ واقعہ اتوار کی صبح کوہاٹ کے علاقے کالوخان بانڈہ چوک پر پیش آیا ۔پولیس کے مطابق حفیظ الرحمن موٹر سائیکل پر اپنے دفتر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق اب تک قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔حفیظ الرحمن ایشیا ءکے نام سے اپنا اخبار شائع کرتے تھے اور نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کے کوہاٹ میں نمائندے تھے ¾اس کے علاوہ وہ ایک مقامی کیبل نیٹ ورک نیو سٹار کے مالک بھی تھے۔

مزید : کوہاٹ