اغوا کاروں نے تاوان نہ ملنے پر 13 سالہ بچے کو قتل کرکے لاش قبرستان میں پھینک دی

اغوا کاروں نے تاوان نہ ملنے پر 13 سالہ بچے کو قتل کرکے لاش قبرستان میں پھینک دی
اغوا کاروں نے تاوان نہ ملنے پر 13 سالہ بچے کو قتل کرکے لاش قبرستان میں پھینک دی

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ رات مبینہ طور پر تاوان کیلئے ڈھوک کالا خان سے اغوا کیے جانے والے 13 سال کے بچے کو قتل کرکے لاش قبرستان میں پھینک دی گئی ۔

پولیس کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 13 سال کے بچے کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا جس کے بعد بچے کے والدین سے مبینہ طور پر 80لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیاگیا تھا۔ والدین کے تاوان ادا نہ کرنے پر اغواکاروں نے بچے کو قتل کرکے لاش قبرستان میں پھینک دی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا ءکے حوالے کرکے مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔

مزید : راولپنڈی