سری لنکا میں دوبھائیوں کی 14سالہ بھانجی سے جنسی درندگی ، تحقیقات شروع

سری لنکا میں دوبھائیوں کی 14سالہ بھانجی سے جنسی درندگی ، تحقیقات شروع
سری لنکا میں دوبھائیوں کی 14سالہ بھانجی سے جنسی درندگی ، تحقیقات شروع

  

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کی کلوتراپولیس نے دوملزمان کیخلاف نہم جماعت کی طالبہ 14سالہ بچی سے جنسی درندگی کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

اماراتی میڈیا کے مطابق متاثرہ بچی کی والدہ بیرون ملک روزگار کے سلسلے میں اپنی بچی کو گزشتہ سال اپنی بہن کے ہاں چھوڑگئی جہاں خاتون کے شوہر اور بچی کے خالو، اس کے چھوٹے بھائی نے متعدد دفعہ ریپ کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق اسی دوران لڑکی نومبر کے پہلے ہفتے اس عذاب سے بچنے کے لیے اپنے ایک جاننے والے کیساتھ بھاگ گئی اور 16نومبر کو پولیس نے پکڑلیا، لڑکی کو ہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ نوجوان اور اس کے دونوں خالوﺅں کی تلاش شروع کردی گئی ۔ چائلڈ اینڈویمن بیورونے اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کررکھی ہیں ۔

مزید : جرم و انصاف